افغانستان، فوجی آپریشن میں 26 دہشت گرد مارے گئے

کاروائی میں تیس دہشت گرد زخمی بھی ہوئے  ہیں جبکہ 5 دیہاتوں  کو دہشت گرد تنظیم داعش سے پاک کر لیا گیا ہے

869666
افغانستان،  فوجی آپریشن میں 26 دہشت گرد مارے گئے

مشرقی افغانستان کے صوبے ننگر ہار  میں ایک فوجی آپریشن کے دوران داعش کے 26 دہشت گرد مارے گئے۔

ننگر ہار دفتر ِ گورنر کے ترجمان آیت اللہ ہوگیانی  کا کہنا ہے کہ سیکورٹی  فورسسز نے  تحصیل ہوگیانی میں دہشت گرد تنظیم داعش کے ٹھکانوں پر   آپریشن کرتے ہوئے  26 دہشت گردوں کو ان کے کیفر کردار تک پہنچا دیا  ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ  اس کاروائی میں تیس دہشت گرد زخمی بھی ہوئے  ہیں جبکہ 5 دیہاتوں  کو دہشت گرد تنظیم داعش سے پاک کر لیا گیا ہے۔

ننگر ہار کی دیگر تحصیلوں میں بھی اسی قسم کے  آپریشنز  شروع کیے جانے کی اطلاع دی گئی ہے۔

 



متعللقہ خبریں