میانمار میں ایک ماہ میں سات ہزار سے زائد مسلمانوں کو ہلاک کیا گیا: ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز

ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کا کہنا ہے کہ یہ "وسیع پیمانے پر پھیلنے والے تشدد کی واضح ترین نشانی ہے۔" میانمار کی فوج پرتشدد واقعات کا الزام ’دہشت گردوں‘ پر عائد کرتی ہے اور کسی بھی غلط کام میں ملوث ہونے کی تردید کرتی ہے

868097
میانمار میں ایک ماہ  میں سات ہزار سے زائد مسلمانوں کو ہلاک کیا گیا: ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز

ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی جانب سے جاری کردہ  اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ  میانمار میں اگست کے مہینے شروع ہونے والے پرتشدد واقعات میں ایک مہینے کے دوران کم از کم 6700 چھ ہزار سات سو  روہنگیا افراد کو قتل کیا گیا۔

بنگلہ دیش میں پناہ گزینوں سے کیے گئے سروے کے مطابق یہ تعداد میانمار کی جانب سے سرکاری طور پر پیش کی گئی 400 کی تعداد سے کہیں زیادہ ہے۔

ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز کا کہنا ہے کہ یہ "وسیع پیمانے پر پھیلنے والے تشدد کی واضح ترین نشانی ہے۔"

میانمار کی فوج پرتشدد واقعات کا الزام ’دہشت گردوں‘ پر عائد کرتی ہے اور کسی بھی غلط کام میں ملوث ہونے کی تردید کرتی ہے۔

ڈاکٹرز ود آوٹ بارڈرز  تنظیم کی جانب سے  کہا گیا ہے 25 اگست سے 24 ستمبر کے درمیان نو ہزار روہنگیا میانمار میں مارے گئے۔



متعللقہ خبریں