مسلمان حلال کمائی کی نہیں بلکہ حلال غذا کی زیادہ پروا کرتے ہیں:ملائی نائب وزیر

ملائیشیا کے نائب وزیر ڈاکٹر اشرف واجدی نے حال ہی میں کہا ہے کہ حلال کمانے کے بجائے مسلمان حلال غذ ا کا زیادہ خیال رکھتے ہیں

849715
مسلمان حلال کمائی کی نہیں بلکہ حلال غذا کی زیادہ پروا کرتے ہیں:ملائی نائب وزیر

ملائیشیا کے نائب وزیر ڈاکٹر اشرف واجدی نے حال ہی میں کہا ہے کہ حلال کمانے کے بجائے مسلمان حلال     غذ ا کا زیادہ خیال رکھتے ہیں۔

نائب وزیر نے  کہا کہ مسلم آبادی کی اکثریت  اسلام کو محض ذریعہ  بندگی سمجھتی ہے، جہاں تک معاملہ حلال اور حرام کا ہے اسلام کن چیزوں سے روکتا اور کن چیزوں کی اجازت دیتا ہے وہ صرف کھانے پینے تک ہی محدود ہے۔

خبرکے مطابق، اشرف واجدی نے یہ بات اسلامی معاشی ادارے اور صدقات کے موضوع پر ہونے والے ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

نائب وزیر نے کہا کہ جب گوشت کھانے کی بات آتی ہے تو عوام یہ خیال کرتی ہے کہ کیا اسے شریعت کے اصولوں کے مطابق ذبح کیا گیا ہے یا نہیں لیکن خرچ کرنے والی رقم کے بارے نہیں سوچتے کہ یہ حلال ذرائع سے  ہے یا حرام سے؟

انہوں نے  کہا کہ مسلمانوں کو سمجھنا ہو گا کہ حرام کمائی کھانے کے خطرناک نتائج نکلتے ہیں  اور اس کا صرف یہی نتیجہ کافی ہے کہ حرام کمانے والے کی دعا ان سنی ہو جاتی ہے۔

ملائیشی نائب وزیر نے یہ بات اس پس منظر میں کہی ہے جب ملائیشی ادارے نے "حلال شراب" کو حلال سرٹیفیکیٹ دینے سے انکار کر دیا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں