ویتنام: سیلاب کے باعث ہلاک شدگان کی تعداد 54 تک جا پہنچی

ویت نام کے چھ صوبوں میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلابوں اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 54 تک پہنچ گئی ہے جبکہ لاپتہ افراد کی تعداد 39 بتائی گئی ہے

826171
ویتنام: سیلاب کے باعث ہلاک شدگان کی تعداد 54 تک جا پہنچی

شمالی و وسطی ویت نام کے چھ صوبوں میں شدید بارشوں سے آنے والے سیلابوں اور مٹی کے تودے گرنے کے واقعات میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 54 تک پہنچ گئی ہے جبکہ لاپتہ افراد کی تعداد 39 بتائی گئی ہے۔

حکام کے مطابق، شدید بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں سفری نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے۔ کم از کم 31 زخمیوں کو ہسپتال پہنچايا جا چکا ہے جبکہ 30 مکانات کو تباہی و بربادی کا سامنا ہے۔

 ویت نام کے قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے  کا کہنا ہے کہ  امدادی کارروائیوں میں چھ سو کے قریب فوجی بھی پولیس کے ہمراہ ہیں۔

اسی دوران ویت نام میں ایک اور موسمی طوفان کی آمد متوقع ہے اور اس سے صورت حال مزید خراب ہو سکتی ہے۔



متعللقہ خبریں