عالمی برادری روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی بند کرائے:بنگلہ دیش

بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ عبدالحسن محمود  علی نے بین الاقوامی برادری کی  تقلید   میں  کہا ہے کہ میانمار کے شورش زدہ صوبے رخائن  میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے

804490
عالمی برادری روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی بند کرائے:بنگلہ دیش

بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ عبدالحسن محمود  علی نے بین الاقوامی برادری کی  تقلید   میں  کہا ہے کہ میانمار کے شورش زدہ صوبے رخائن  میں روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے گزشتہ روز   ڈھاکہ  میں صحافیوں کو بتایا کہ ہمسایہ ملک میانمار میں جاری تازہ تشدد کے نتیجے میں کم ازکم تین لاکھ روہنگیا باشندے بنگلہ دیش پہنچ چکے ہیں جبکہ 25 اگست سے اب تک  تقریباً 3 ہزار مسلمانوں کو ہلاک کیا جا چکا ہے۔

بنگلہ وزیر خارجہ  مغربی ممالک اور عرب ریاستوں کے سفارتکاروں سے ملاقات میں روہنگیا مہاجرین کے لیے فوری امدادی کارروائیوں کے موضوع پر بات چیت بھی کی ۔

 دوسری جانب  یہ بھی  بتایا گیا ہے کہ  ان حملوں کے دوران  100 سے زائد دیہاتوں کو نذر آتش کرتے ہوئے مسلمانوں کو   جان بچانے کی خاطر  علاقے سے  نکلنے پر مجبور کیا گیا ہے۔

 



متعللقہ خبریں