دنیا کے نقشےسےامریکہ کا نام و نشاں مٹا دیں گے: شمالی کوریا

وزیر دفاع  پاک یونگِ سک نے  امریکہ  کو  للکارتے ہوئے کہا کہ اگر اس عالمی سامراج  نے ہماری ملکی بقا  کے خلاف میلی آنکھ سے دیکھا تو ہم  جوہری  اسلحہ استعمال کرتےہوئےصفحہ ہستی سے اُس کا نام و نشان مٹا دیں گے

778350
دنیا کے نقشےسےامریکہ کا نام و نشاں مٹا دیں گے: شمالی کوریا

شمالی کوریا   نے امریکہ پر   بغیر اطلاع دیئے حملہ  کرنے کی دھمکی دی ہے ۔

 ملک کی سینٹرل ٹیلیگراف نیوز ایجنسی  کے مطابق،  جنگ کوریا  کے 64 ویں سال کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب کے دوران وزیر دفاع  پاک یونگِ سک نے  امریکہ  کو  للکارتے ہوئے کہا کہ     اگر اس عالمی سامراج  نے ہماری ملکی بقا  کے خلاف میلی آنکھ سے دیکھا تو ہم  جوہری  اسلحہ استعمال کرتےہوئے  صفحہ ہستی سے اُس کا نام و نشان مٹا دیں گے۔

  وزیر دفاع    نے  کہا کہ   شمالی کوریا  کی  بڑھتی ہوئی فوجی طاقت سے امریکہ خوف زدہ ہے  اور ہمیں     گیدڑ بھبکیاں  دے رہا ہے  ۔

 یاد رہے کہ  64 سال قبل شمالی  کوریا   نے امریکہ کے خلاف جو جنگ لڑی تھی اس میں  وہ کامیابی کا دعوے دار ہے  اور ہر سال 27 جولائی کو  اس کی یاد مناتا ہے ۔

 



متعللقہ خبریں