جاپان میں سیلاب سے 16 افراد جان بحق
کیودوخبر ایجنسی کے مطابق ملک کے جنوب مغربی علاقے کو اپنے زیر اثر لینے والے سیلاب سے 15 افراد لا پتہ ہو گئے
767061
جاپان میں آنے والے نان مودال طوفان کے بعد موسلا دھار بارشوں سے پیدا ہونے والے سیلاب سے ہلاک شدگان کی تعداد 16 تک جا پہنچی ہے۔
کیودوخبر ایجنسی کے مطابق ملک کے جنوب مغربی علاقے کو اپنے زیر اثر لینے والے سیلاب سے 15 افراد لا پتہ ہو گئے۔
جاپانی کابینہ کے سیکرٹری یوشی ہیدے سوگا کا کہنا ہے کہ امدادی سرگرمیوں کے دوران ابتک ایک ہزار 22 افراد کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کیا گیا ہے۔
جاپانی محکمہ موسمیات نے عوام کو لرزش اراضی اور دیگر ممکنہ آفات کے حوالے سے خبر دار کیا ہے۔
متعللقہ خبریں
افغانستان میں ہسپانوی سیاحوں پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی
17 مئی کو صوبہ بامیان میں سیاحوں پر مسلح حملہ تنظیم نے کیا تھا