افغانستان: طالبان کا حملہ 25 پولیس اہلکار ہلاک
صوبہ زابل کی تحصیل شاہجوئے کی پولیس چوکی پر طالبان کا حملہ، 25 پولیس اہلکار ہلاک 5 زخمی
736132
افغانستان کے صوبہ زابل کی تحصیل شاہجوئے کی پولیس چوکی پر حملے کے نتیجے میں 25 پولیس اہلکار ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے ہیں۔
زابل کے گورنر بسم اللہ افغانمل کے مطابق حملہ طالبان کی طرف سے اور بھاری اسلحے کے ساتھ کیا گیا۔
افغانمل نے کہا ہے کہ علاقے میں اضافی یونٹیں بھیج دی گئی ہیں اور جھڑپیں جاری ہیں۔
تاہم طالبان کی طرف سے جاری کردہ بیان میں حملے کے بعد پولیس چوکی کا کنٹرول سنبھالنے کا دعوی کیا گیا ہے۔