امریکی نائب صدر کا شمالی وجنوبی کوریائی سرحد کا دورہ

لی کوریا کی جانب سے میزائل تجربے کے ایک ہی روز بعد نائب امریکی صدر مائیک پینس نے شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان واقع سرحد کا دورہ کرتے ہوئے جنوبی کوریا کے ساتھ اپنی یک جہتی کا اظہار کیا ہے

714358
امریکی نائب صدر کا شمالی وجنوبی کوریائی سرحد کا دورہ

شمالی کوریا کی جانب سے میزائل تجربے کے ایک ہی روز بعد نائب امریکی صدر مائیک پینس نے شمالی اور جنوبی کوریا کے درمیان واقع سرحد کا دورہ کرتے ہوئے جنوبی کوریا کے ساتھ اپنی یک جہتی کا اظہار کیا ہے۔

 پینس نے کہا کہ امریکہ، شمالی کوریا کے ساتھ تنازعے کو پُر امن طریقوں سے حل کرنا چاہتا ہے لیکن اس سلسلے میں تمام تر امکانات زیرِ غور ہیں۔

 امریکہ  کے انتباہ کے باوجود شمالی کوریا نےگزشتہ روز  ایک میزائل فضا میں چھوڑا تھا جو امریکی بیانات کے مطابق پرواز کے تھوڑی ہی دیر بعد دھماکے سے پھٹ کر تباہ ہو گیا تھا۔

 یاد رہے کہ  شمالی کوریا نے یہ تجربہ ملک کے بانی رہنما کِم اِل سُنگ کے 150 ویں یومِ پیدائش پر پیونگ یانگ میں ایک فوجی پریڈ کے بعد کیا تھا۔



متعللقہ خبریں