افغانستان: طالبان کے نام نہاد ریجنل گورنر کو ہلاک کر دیا گیا
نیٹو فورسز کے ڈرون طیارے نے کندز کی تحصیل دشتِ آرچی سے منسلک علاقے نہرِ کہنہ میں طالبان کے کیمپ پر بمباری کی جس میں طالبان کا نام نہاد کندز گورنر مولوی عبدالسلام ہلاک ہو گیا ہے
افغانستان کے شمالی صوبے کندز میں کئے گئے فضائی حملے میں طالبان کے نام نہاد ریجنل گورنر کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
کندز کے 808 ویں سپنزر ریجنل کمانڈر شیر عزیز کاماوال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نیٹو فورسز کے ڈرون طیارے نے کندز کی تحصیل دشتِ آرچی سے منسلک علاقے نہرِ کہنہ میں طالبان کے کیمپ پر بمباری کی۔
کاماوال نے کہا کہ حملے میں طالبان کا نام نہاد کندز گورنر مولوی عبدالسلام ہلاک ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ سلام کے بھائی سمیت 8 عسکریت پسندوں کو بھی ہلاک کر دیا گیا ہے۔
کاماوال نے مزید کہا ہے کہ کندز کے علاقے بُز قندھاری میں بھی آپریشن کے دوران 7 عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
تاہم طالبان کی طرف سے موضوع سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔
متعللقہ خبریں
افغانستان میں ہسپانوی سیاحوں پر حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کر لی
17 مئی کو صوبہ بامیان میں سیاحوں پر مسلح حملہ تنظیم نے کیا تھا