بھارت: ٹرین حادثے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے

ٹرین سے صحیح سلامت نکلنے والے افراد کے مطابق ٹرین معمول کی رفتار سے چلتے چلتے یک دم رُک گئی جس کے نتیجے میں بوگھیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں

614158
بھارت: ٹرین حادثے میں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے

بھارت میں  ٹرین کے پٹڑی سے اترنے کے نتیجے میں پیش آنے والے حادثے میں 91 افراد ہلاک اور 150 زخمی ہو گئے ہیں۔

حادثہ ملک کے شمالی علاقے پٹنہ اور انڈورے شہروں کی درمیانی ریلوے لائن پر پیش آیا۔

ٹرین کی 14 بوگھیاں پٹڑی سے اتر گئیں اور الٹی ہوئی ٹرین کے اندر ابھی تک مسافر موجود ہیں جنہیں بچانےکے لئے امدادی کاروائیاں جاری ہیں۔

ہلاکتوں میں اضافے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے اور حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں  ہے۔

ٹرین سے صحیح سلامت نکلنے والے افراد کے مطابق ٹرین معمول کی رفتار سے چلتے چلتے یک دم رُک گئی جس کے نتیجے میں بوگھیاں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔

حادثے کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے جاری کردہ بیان میں حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے عزیزوں اقارب سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

واضح رہے کہ دنیا کے چوتھے بڑے ریلوے سسٹم کے مالک ملک بھارت میں ہر روز 2 ملین سے زائد افراد  ٹرین سے سفر کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ ریلوے لائنوں کی  ناکافی  دیکھ بھال کی وجہ سے  ملک میں ایک تواتر سے ریلوے حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔

اسی علاقے میں گذشتہ سال پیش آنے والے ٹرین حادثے میں 39 افراد ہلاک اور 150 زخمی ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں