مہاراشٹرا میں پل گرنے سے دریا میں بہنے والی بسوں میں سوار  تمام مسافر ہلاک

بھارت میں شدید بارشوں کے باعث دو روز قبل پل کے گرنے کے نتیجے میں دریا میں بہنے والے  38  مسافر وں میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچ سکا ہے ۔

545952
مہاراشٹرا میں پل گرنے سے دریا میں بہنے والی بسوں میں سوار  تمام مسافر ہلاک

بھارت کی ریاست مہاراشٹرا میں شدید بارشوں کے باعث دو روز قبل  دریائے ساوتری میں طغیانی کے باعث ممبئی کو گوا سے ملانے والے  پل کے گرنے سے متعدد گاڑیاں دریا میں بہہ گئی تھیں ان میں سوار  38  مسافر وں میں سے کوئی بھی زندہ نہیں بچ سکا ہے ۔

ریاست کے ایک اعلیٰ افسر  ستیش باگال  نے پریس ٹرسٹ آف انڈیا خبر ایجنسی کو بتایا کہ امدادی سر گرمیوں کے نتیجے ابتک صرف 9  مسافروں کی لاشیں نکالی جا سکی ہیں ۔ شدید بارشوں سے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ دریا میں گرنے والی بسوں کو بھی ابھی تک تلاش نہیں کیا جا سکا ہے ۔امدادی سرگرمیوں میں 150 ماہرین اور غوطہ خور حصہ لے رہے ہیں ۔

 یاد رہے کہ بدھ کے روز ریاست مہاراشٹرا میں شدید بارشوں کے باعث دریائے ساوتری میں طغیانی آ گئی  تھی اور  شدید بارش کے باعث ممبئی کو گوا سے ملانے والا پل گرنے سے 2 بسیں اور متعدد گاڑیاں دریا میں بہہ گئی تھیں۔



متعللقہ خبریں