افغانستان: صوبہ بدخشاں میں سیکورٹی قوتوں کی کاروائی

صوبے کے دفترِ گورنر کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس کاروائی میں 27 طالبان عسکریت پسند مارے گئے ہیں

543713
افغانستان:  صوبہ بدخشاں  میں سیکورٹی قوتوں کی کاروائی

افغانستان کے  شمال مشرقی صوبے   بدخشاں  میں  سیکورٹی قوتوں کی ایک کاروائی میں  27 طالبان عسکریت پسند  ہلاک  جبکہ  32  زخمی ہو گئے۔

بدخشاں  دفترِ گورنر کے     ترجمان احمد نوید  فروتن   کا کہنا ہے کہ  ہلاک شدگان میں   تنظیم کے   نام نہاد کمانڈر   بھی    شامل  ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ 12 دیہات کے  طالبان عسکریت پسندوں  سے خالی کرائے جانے  والے  آپریشنز میں    دو سیکورٹی اہلکار   ہلاک  اور 6 زخمی   ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں