بھارتی وزیراعظم نریندر مودی چار افریقی ممالک کے دورے پر

وہ اپنے  اِس دورے میں جنوبی افریقہ، تنزانیہ اور کینیا بھی جائیں گے۔ وہ گزشتہ چونتیس برسوں میں موزمبیق کا دورہ کرنے والے پہلے بھارتی وزیراعظم ہوں گے۔ ان چاروں ملکوں میں بھارتی وزیراعظم کے وفد کے اراکین کئی اقتصادی و ثقافتی معاہدات کو حتمی شکل دیں گے

524824
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی چار افریقی ممالک کے دورے پر

بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کل جمعرات کو  براعظم افریقہ کے چار ملکوں کے دورے کی پہلی منزل موزمبیق کے لیے روانہ ہو رہے ہیں۔

وہ اپنے  اِس دورے میں جنوبی افریقہ، تنزانیہ اور کینیا بھی جائیں گے۔ وہ گزشتہ چونتیس برسوں میں موزمبیق کا دورہ کرنے والے پہلے بھارتی وزیراعظم ہوں گے۔

 ان چاروں ملکوں میں بھارتی وزیراعظم کے وفد کے اراکین کئی اقتصادی و ثقافتی معاہدات کو حتمی شکل دیے جانے کی توقع کی جا رہی ہے۔

جنوبی افریقہ بھارت کا چھٹا بڑا تجارتی پارٹنر ملک ہے۔ دونوں ملکوں کا تجارتی حجم پانچ بلین ڈالر سے زائد ہے۔ ماہرین کے مطابق بھارتی وزیراعظم کے دورے کا بنیادی مقصد افریقہ میں چینی تجارتی عمل کا مقابلہ کرنا ہے۔

وزیراعظم مودی ملکی  معشت میں بہتری اور تیزی لانے کے مقصد کے لیے دنیا کے مختلف ممالک کا دورہ کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔               

                                                                                   



متعللقہ خبریں