افغانستان کے صوبہ غزنی میں آئل ٹینکر اور دو مسافر بسوں کا تصادم 73 افراد ہلاک پچاس زخمی
افغانستان کے صوبہ غزنی میں آئل ٹینکر اور دو مسافر بسوں کے تصادم میں 73 افراد ہلاک اور پچاس افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
افغانستان کے صوبہ غزنی میں آئل ٹینکر اور دو مسافر بسوں کے تصادم میں 73 افراد ہلاک اور پچاس افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
یہ حادثہ کابل کو ملک کے جنوبی شہر قندھار سے جوڑنے والی شاہراہ پر پیش آيا۔ تصادم کے نتیجے میں ٹینکر اور دونوں بسوں میں آگ لگ گئی۔ صوبہ غزنی کے گورنر کے ترجمان جاوید سلانگی نے بتایا ہے کہ دستاویزات کے مطابق دونوں بسوں میں ایک سو پچیس مسافر سوار تھے۔ زخمیوں کو غزنی کے اسپتال داخل کروا دیا گیا ہے۔ صوبے میں ٹریفک محکمے کے ڈائریکٹر محمداللہ احمدی کا کہنا ہے مقامی افراد نے آگ بجھانے اور لوگوں کو ملبے سے نکالنے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔
متعللقہ خبریں
جنوبی کوریا: صدر یون پر سیاحتی پابندی لگا دی گئی
جنوبی کوریا میں صدر یون سُک یول کے خلاف جاری تحقیقات کے تحت ان پر سفری پابندی عائد کر دی گئی
چین: سرد خانے میں آگ لگ گئی، 9 مزدور ہلاک
صوبہ شنڈونگ میں ایک سرد خانے کی تعمیر کے دوران لگنے والی آگ کے نتیجے میں 9 مزدور ہلاک ہو گئے