شمالی کوریا کے رہنما کا مزید جوہری اور بیلسٹک میزائل تجربوں کا حکم

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق حکمران کِم یونگ اُن نے جلد از جلد ایک ایٹمی وار ہیڈ کی طاقت جانچنے کے لیے اور اس طرح کے وار ہیڈ کو لے جانے کی صلاحیت کے حامل دُور مار میزائلوں کے تجربات عمل میں لانے کی ہدایات جاری کی ہیں

451176
شمالی کوریا کے رہنما کا مزید جوہری اور بیلسٹک میزائل تجربوں کا حکم

شمالی کوریا کے رہنما کم یونگ نے کہا ہے کہ ملک کی نیوکلئیر صلاحیتوں کر بڑھانے کے لیے جلد ہی نئے نیوکلئیر ہیڈ میزائیلوں کو تجربہ کیا جائے گا۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا کے مطابق حکمران کِم یونگ اُن نے جلد از جلد ایک ایٹمی وار ہیڈ کی طاقت جانچنے کے لیے اور اس طرح کے وار ہیڈ کو لے جانے کی صلاحیت کے حامل دُور مار میزائلوں کے تجربات عمل میں لانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ ان تجربات کا مقصد کسی ایٹمی حملے کی صورت میں ملکی دفاعی قابلیت کو بہتر بنانا ہے۔ شمالی کوریا نے گزشتہ جمعے کو بھی نئے ایٹمی دھماکوں کی دھمکی دی تھی۔

شمالی کوریا کی جانب سے جنوری میں ایک ایٹمی تجربے اور فروری میں میزائلوں کے تجربے کے بعد اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اس ملک کے خلاف عائد پابندیاں مزید سخت کر دی تھیں۔

جنوبی کوریا کی صدر پارک گیئون ہئی نے منگل کو اپنی کابینہ کے عہدیداروں سے بات کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ شمالی کوریا "اگر تبدیلی کی طرف گامزن نہیں ہوتا تو وہ خود کو تباہ کرنے کے راستے پر پاؤں رکھ سکتا ہے۔"



متعللقہ خبریں