سویڈن افغانستان کو مالی امداد فراہم کرے گا

افغانستان کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کی رو سے پناہ کی درخواست مسترد کیے جانے والے افغان شہریوں کو ان کے ملک واپس بھیج دیا جائیگا

358798
سویڈن افغانستان کو مالی امداد فراہم کرے گا

سویڈن جانے والے افغان پناہ گزینوں کی تعداد میں کمی لانے کے زیر مقصد دونوں ملکوں نے مشترکہ کاروائیاں شروع کی ہیں۔
افغان صدر اشرف غنی نے سویڈش دارلحکومت سٹاک ہوم میں سویڈش وزیر اعظم اسٹیفن لوف وین سے ملاقات کی۔
جس کے بعد مشترکہ پریس کانفرس میں لوفوین نے بتایا کہ افغانستان کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کی رو سے پناہ کی درخواست مسترد کیے جانے والے افغان شہریوں کو ان کے ملک واپس بھیج دیا جائیگا۔
میزبان وزیر اعظم نے بتایا کہ افغان حکومت نے قابل اعتبار افراد کو واپس قبول کرنے کی حامی بھر لی ہے۔
دونوں سربراہان نے دو طرفہ تعلقات کو مزید تقویت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
جس کے مطابق سویڈن بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، روز گار کے مواقع پیدا کرنے اور حقوق انسانی کی صورتحال میں بہتری لانے کے معاملات میں افغانستان کو مالی امداد فراہم کرے گا۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق امسال افغانستان سے سویڈن جانے والے پناہ گزینوں کی تعداد 36 ہزار تک جا پہنچی ہے۔ جن میں سے 21 ہزار والدین کے بغیر آنے والے کم سن بچے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں