بھارت نے گرداسپور میں حملوں کی ذمہ داری پاکستان پر تھونپ دی

پاک ۔ بھارت سرحدوں پر بھارتی علاقے گرداسپور میں حملے کرنے والے تینوں حملہ آور گولی مار کر ہلاک کر دیے گئے

304075
بھارت نے گرداسپور میں حملوں کی ذمہ داری پاکستان پر تھونپ دی

پاکستان کی سرحد سے متصل بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع گرداسپور کے تھانے پر حملہ کرنے والوں کے خلاف آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ پیر کی صبح حملہ آوروں نے پہلے بس اور پھر پولیس سٹیشن پر حملہ کر کے اُس کا گھیراؤ کر لیا ۔
اس حملے میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت دس افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے ، جن میں سے 7 کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔
حکام کا کہنا ہے ابھی تک کسی بھر گروہ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ سیکورٹی فورسز نے 12 گھنٹے تک جاری رہنے والے آپریشن میں تینوں حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا ۔ جس کے بعد پولیس اسٹیشن پر کنٹرول بحال ہو گیا۔
حملہ آوروں کے پاکستان یا پھر کشمیر سے آنے پر تفتیش کی جا رہی ہے۔
ادھر پاکستان نے بھارتی شہر گورداسپور میں دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے۔ پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں دہشت گرد حملے سے متاثرہ افراد سے ہمدردی کا اظہار کیا گیاہے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں