انڈونیشیا: ہلاک شدگان کی تعداد 141 ہو گئی

انڈونیشیا کے علاقے شمالی سماٹرا میں ایک مال بردار فوجی طیارے کے ایک رہائشی علاقے پر گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 141 ہو گئی ہے

327502
انڈونیشیا: ہلاک شدگان کی تعداد 141 ہو گئی

انڈونیشیا کے علاقے شمالی سماٹرا میں ایک مال بردار فوجی طیارے کے ایک رہائشی علاقے پر گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 141 ہو گئی ہے۔
حکام کے مطابق یہ حادثہ گزشتہ روز مدان نامی شہر میں پیش آیا جہاں چار انجن والا ہرکیولیس سی 130 طیارہ رہائشی آبادی پر گر کر تباہ ہو گیا تھا۔
طیارہ ایک ہوٹل اور دو مکانوں پر گرا اور اس میں آگ لگ گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اس پر سوار 113 افراد میں سے کوئی بھی شخص زندہ نہیں بچا جبکہ زمین پر موجود درجنوں افراد بھی اس کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے۔ ان کے مطابق ابھی تک جائے حادثہ سے 141 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں