نیپال میں زلزلے کے شدید جھٹکے

امریکی محکمہ ارضیات کے مطابق کھٹمنڈو کے قریبی علاقے میں پیش آنے والے زلزلے کی ریکڑ اسکیل پر شدت 7٫9 ریکارڈ کی گئی

249283
نیپال میں زلزلے کے شدید جھٹکے

امریکی محکمہ ارضیات کے مطابق ہفتے کی صبح نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں آج شدید زلزلہ آیا، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7٫9 ریکارڈ کی گئی ہے۔
یہ زلزلہ اتنا شدید تھا کہ اس کے جھٹکے ہندوستان اور پاکستان میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز کھٹمنڈو کے قریب واقع مشرقی علاقے پوکھارا میں تھا۔
امریکی محمکہ ارضیات نے اطلاع دی ہے کہ یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 56 منٹ پر آیا اور اس کی زیر زمین گہرائی 11 کلومیٹرتھی۔
زلزلے کے جھٹکے اولین طور پر ہندوستان کے بیشتر شہروں اور پھر پاکستان کے بعض مقامات پر بھی محسوس کیے گئے۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں