ایئرایشیا طیارے کی دم مل گئی ہے: انڈونیشیا

بحیرہ جاوا میں تلاش کی سرگرمیوں میں مصروف انڈونیشیا کی ایجنسی کے سربراہ نے بتایا کہ ملبے کا یہ بڑا ٹکڑا حادثے کے گیارہویں روز ملا ہے

175932
ایئرایشیا طیارے کی دم مل گئی ہے: انڈونیشیا

بحیرہ جاوا میں گر کر تباہ ہونے والے ایئرایشیا طیارے کی دم تلاش کر لی گئی ہے۔
تلاش کی سرگرمیوں میں مصروف انڈونیشیا کی ایجنسی کے سربراہ نے بتایا کہ ملبے کا یہ بڑا ٹکڑا حادثے کے گیارہویں روز ملا ہے۔
انہوں نے کہا کہ طیارے کے ٹکڑوں کی تلاش کا ہدف تقریباﹰ مکمل ہو چکا ہے اور اب جہاز کی اس دم کو سمندر سے باہر نکالنے کا کام جاری ہے۔
اطلاع کے مطابق بلیک باکس عموماً جہاز کی دم ہی میں نصب ہوتے ہیں اس لیے ملبے کے اس حصے کی تلاش پر خصوصی توجہ دی جا رہی تھی۔
واضح رہے کہ 28 دسمبر کو انڈونیشیا سے سنگاپور جانے والا یہ جہاز طوفان کی زد میں آ کر تباہ ہو گیا تھا۔ اس پر 162 افراد سوار تھےجن میں سے 39 کی لاشیں مل چکی ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں