اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی ادیب نے بُوکر ایوارڈ اپنے نام کر لیا

اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی نوجوان ادیب ، ناول نگار اور شاعر باسم خندقجی نے اپنے ایک ناول کے ذریعے عرب دنیا کے ادب میں دیے جانے والے ایوارڈ  بُوکر کو اپنے نام کرلیا ہے۔

2133254
اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی ادیب نے بُوکر ایوارڈ اپنے نام کر لیا

اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی نوجوان ادیب ، ناول نگار اور شاعر باسم خندقجی نے اپنے ایک ناول کے ذریعے عرب دنیا کے ادب میں دیے جانے والے ایوارڈ  بُوکر کو اپنے نام کرلیا ہے۔

اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی باسم خندقجی نے اپنے ناول "قناع بلون السمایعنی آسمانی رنگ کا نقاب کے لیے 2024 کا بین الاقوامی ایوارڈ برائے عربی بُوکر جیت لیا۔

جیوری کے سربراہ شامی ناول نگار اور نقاد نبیل سلیمان نے ابوظبی میں سالانہ ایوارڈ تقریب کے دوران کہا کہ جیوری نے جولائی 2022 کے درمیان عربی زبان میں شائع ہونے والے بہترین ناول کے طور پر جمع کرائے گئے 133 عنوانات میں سے جیتنے والی کتاب کا انتخاب جون2023 میں کیا تھا۔

لبنان میں مقیم دارالادب کے مالک رنا ادریس نے ابوظبی میں خندقجی کی جانب سے ایوارڈ وصول کیا۔

 یہ ایوارڈ جیوری نے 14 فروری کو اعلان کردہ مختصر فہرست میں پہنچنے والے چھ ناولوں میں سے جیتنے والے ناول کا انتخاب کرتے ہوئے کیا۔

 اس ایوارڈ کی انعامی رقم 50 ہزار امریکی ڈالر ہے جبکہ دیگر مصنفین  کو 10 ہزارڈالر ملیں گے۔

 باسم خندقجی ایک فلسطینی ناول نگار ہیں جو 1983ء میں نابلس شہر میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے نابلس کی النجاح نیشنل یونیورسٹی سے صحافت اور میڈیا کے شعبے میں تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے 2004 میں اپنی گرفتاری تک مختصر کہانیاں لکھیں، جب ان کی عمر 21 سال تھی۔ انہوں نے القدس یونیورسٹی میں داخلہ لے کر جیل سے اپنی یونیورسٹی کی تعلیم مکمل کی، جہاں انہوں نے  سیاسی امور پر مقالہ لکھا۔

 انہوں نے جیلوں کے اندر اپنی تحریریں بھی مکمل کیں۔

باسم نے اپنے نصب العین کے لیے لڑنے اور قربانی دینے والی فلسطینی خاتون کے بارے میں بہت سے ادبی اور سیاسی مضامین لکھے اور اسرائیلی جیلوں میں قیدیوں کی نقل و حرکت کے بارے میں بھی انھوں نے شاعری اور ناولوں کے بہت سے مجموعے لکھے ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں