ترکیہ گرم ہوا سے چلنے والے غباروں کی سیاحت میں دنیا بھر میں نمایاں ہے
ملک بھر میں 67 لائسنس یافتہ بیلون آپریٹرز، 6 منظور شدہ تربیتی تنظیمیں، 434 غبارے اور 682 بیلون پائلٹ ہیں
2138163
![ترکیہ گرم ہوا سے چلنے والے غباروں کی سیاحت میں دنیا بھر میں نمایاں ہے](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/a3ca/677d/c1e6/663ddedbddf4b.jpg?time=1722043696)
ترکیہ جسب سے بڑا تجارتی ہاٹ ایئر بیلون آپریشن کا حامل ملک ہے۔
ملک بھر میں 67 لائسنس یافتہ بیلون آپریٹرز، 6 منظور شدہ تربیتی تنظیمیں، 434 غبارے اور 682 بیلون پائلٹ ہیں۔
نو شہرکے سیاحتی مرکز کپادوکیا میں یومیہ پروازوں کی تعداد دوسرے ممالک میں محض تہواروں کے دوران پہنچ سکنے کی سطح پر ہیں۔
ترکیہ میں غبارے کی پرواز کی سیر7 علاقوں میں کرائی جاتی ہے۔: یہ کپادو کیا، سوانلی وادی، چات وادی، نو شہر، وادی اہلارہ، پاموک قعلے، آفیون قارا حصار اور انطالیہ ہیں ۔
ان میں سے 80 فیصد سے زیادہ پروازیں کپادوکیا کے علاقے میں کی جاتی ہیں۔
ترکیہ میں غباروں کی پروازوں میں اضافہ ہو نے اور کپادوکیا کی مقبولیت میں اضافہ ہونے والے سال 2011 کے بعد سے ابتک تین لاکھ 10 ہزار پروازوں کے ساتھ 58 لاکھ 63 ہزار 176 سیاح غباروں کے ساتھ اڑان بھر چکے ہیں۔