ٹی آر ٹی ورلڈ کی منفرد دستاویزی پیشکش : دی فورفرنٹ سائپرس

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے قیام کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر 'دی فورفرنٹ سائپرس'  کے نام سے ایک ٹی آر ٹی ورلڈ کی ایک منفرد دستاویزی پیشکش

2064626
ٹی آر ٹی ورلڈ کی منفرد دستاویزی پیشکش : دی فورفرنٹ سائپرس

ترکیہ کا سرفہرست بین الاقوامی خبرچینل 'ٹی آرٹی ورلڈ' اس بار 'دی فورفرنٹ سائپرس' کے نام سے ایک بالکل منفرد کام کے ساتھ اپنے دیکھنے والوں کے سامنے آیا ہے۔

یوں تو حالیہ دنوں میں ٹی آر ٹی ورلڈ  کے کامیاب نشریاتی کام مستقل مرکزِ توجہ بنے ہوئے ہیں لیکن اب کی بار چینل نے شمالی قبرصی ترک جمہوریہ کے قیام کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر 'دی فورفرنٹ سائپرس'  کے نام سے ایک دستاویزی فلم تیار کی ہے ۔ دستاویزی فلم 6 قسطوں پر مشتمل ہے اور اس کا موضوع قبرصی ترکوں کی داستانِ آزادی  ہے۔

یہ دستاویزی فلم قبرصی ترکوں کی تحریک آزادی کی پچاسویں سالگرہ کے حوالے سے بھی نہایت پُر معنی ہے۔

دستاویزی فلم کی شوٹنگ شمالی قبرصی ترک جمہوریہ، ترکیہ ، برطانیہ، یونان، فرانس، اسپین اور جنوبی قبرصی یونانی انتظامیہ میں کی گئی ہے اور ان ممالک میں مختلف افراد کے انٹرویو بھی کئے گئے ہیں۔

دستاویزی فلم میں ترک تحریک آزادی  کے نقطہ آغاز یعنی 'ایرن قوئے' میں بھی ایسی تفصیلی تحقیقات کی گئی ہیں کہ جن کی اس سے قبل کوئی مثال نہیں ملتی۔

ٹی آر ٹی ورلڈ کی ٹیم نے اقوام متحدہ  کے زیر کنٹرول علاقے بفر زون میں بھی انٹرویو کئے ہیں۔

دستاویزی فلم میں 50 افراد  کے انٹرویو کو جگہ دی گئی ہے۔ ان افراد میں سیاست دان، سابق صدور، وزراء، ڈپلومیٹ، اقوام متحدہ اور یورپی یونین حکام، تاریخ دان، مجاہد، غازی اور متعدد عینی شاہد شامل ہیں۔



متعللقہ خبریں