ٹی آر ٹی ورلڈ سیٹیزن ہیومینیٹیرئین فلم فیسٹیول کا انعقاد

ٹی آر ٹی  ورلڈ سٹیزن ہیومینٹیرین فلم فیسٹیول کی ایک تقریب میں مستحقین کو ایوارڈز دیئے گئے جس کا اہتمام 5ویں بار ٹرکش ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن نے کیا تھا

2060860
ٹی آر ٹی ورلڈ سیٹیزن ہیومینیٹیرئین فلم فیسٹیول کا انعقاد
undefined
altun trt humanitarian film fest..jpg
trt world citizen humanitarian film festivali.jpg

ٹی آر ٹی  ورلڈ سٹیزن ہیومینٹیرین فلم فیسٹیول کی ایک تقریب میں مستحقین کو ایوارڈز دیئے گئے جس کا اہتمام 5ویں بار ٹرکش ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن نے کیا تھا۔

 فیسٹیول کے جیتنے والوں کو صدارتی شعبہ اطلاعات کے صدر فخر الدین آلتون، ٹی آر ٹی کے ڈاریکٹرجنرل  مہمت زاہد سوباجی اور دیگر ٹی آر ٹی   عہدےداروں کی طرف سے انعامات دئیے گئے۔

ہنگری کے اکوس کوواکس نے پہلا انعام جیتا، جب کہ ایران کے علی رضا کاظمی پور دوسرے اور کوسوو سے سمیر کراہودا تیسرے نمبر پر رہے۔

مزید برآں،"آب و ہوا  اور ماحولیات سے آگاہی"  ٹی آر ٹی   کےخصوصی ایوارڈز بھی پیش کیے گئے۔

ٹی آر ٹی خصوصی ایوارڈ"دنیا کا خون آلود زخم غزہ "کے لیے دیا گیا مگر فلسطینی ڈائریکٹر احمد صالح ایوارڈ وصول کرنے کے  لیے تقریب میں موجود نہیں تھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، آلتون نے اس بات پر زور دیا کہ یہ فیسٹیول ٹی آر ٹی کی نشریاتی پالیسی کا سب سے اہم  کارنامہ ہے جو عوامی  افکار کو سمجھ کر کام کرتا  ہے۔

آلتون نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب پوری دنیا معاشی بحرانوں، وبائی امراض، قحط، موسمیاتی تبدیلیوں اور جاری تنازعات کی وجہ سے ایک انتہائی نازک حد سے گزر رہی ہے،   اس فیسٹیول  کا انعقاد  درحقیقت  درد اور مایوسی کے شکار کروڑوں لوگوں کی توجہ مبذول کر رہا  ہے۔

فخر الدین التون نے ٹی آر ٹی  انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ عالمی مسائل میں انسانی جہت کو بہت اہمیت دیتا ہے اور اس سمت میں ٹی آر ٹی  کا تعاون اہم ہے۔

ٹی آر ٹی  ورلڈ سٹیزن ہیومینٹیرین فلم فیسٹیول کو اس معاملے  میں ترکیہ کی حساسیت کے ایک ادارہ جاتی مظہر کے طور پر  پرکھنا چاہیے۔

غزہ کی پٹی پر اسرائیل کے حملوں کا ذکر کرتے ہوئے، صدارتی شعبہ مواصلات کے  ڈائریکٹر نے کہا کہ اسرائیل کے غیر انسانی اقدامات  کسی بھی قانون کو تسلیم نہیں کرتے  ان اقدامات نے بڑے ظلم اور منظم قتل عام کو جنم دیا ہے، برسوں سے فلسطین کا مسئلہ محض نامی مسئلہ ہے۔  اصل مسئلے کا نام اسرائیلی مسئلہ ہے، مشرق وسطیٰ ہی نہیں، نہ صرف ہمارا خطہ، نہ صرف ہمارا جغرافیہ، بلکہ پوری دنیا کو اس مسئلے کا سامنا ہے۔

ٹی آر ٹی کےڈاریکٹر جنرل سوباجی نے کہا کہ ہمیں ان لوگوں کی  روداد  بتاناہے جن کی چیخیں سنائی نہیں دے رہی ہیں ہم ترکیہ میں ہیومینٹیرین فلم فیسٹیول کے انعقاد پر خوش ہیں جو دنیا کی باضمیر آواز ہے۔

سوباجی نے کہا کہ اس سال ترکیہ، اسپین، امریکہ، فرانس، بھارت، نائیجیریا، کرغزستان، پاکستان، ہنگری اور فلسطین جیسے مختلف ممالک سے 370 سے زائد فلموں نے فیسٹیول میں درخواستیں دی ہیں جو کہ TRT ورلڈ سٹیزن کا ایک اقدام ہے۔ہمارا    ادارہ   سماجی ذمہ داری کے منصوبوں کو  بھی انجام دیتا ہے۔

سوباجی  نے اپنی تقریر میں غزہ میں انسانی المیے اور اسرائیلی بربریت کا بھی ذکر کیا۔

 انہوں نے کہا کہ اسرائیل 7 اکتوبر سے غزہ کے لوگوں کے خلاف مکمل قتل عام کر رہا ہے۔ وہ  بچوں، عورتوں یا مریضوں کو پہچانے بغیر ہسپتالوں، مقدس مقامات، اسکولوں اور پناہ گزینوں کے کیمپوں کو تباہ کر کے انسانیت کے خلاف جرم کا ارتکاب کر رہا ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں