ٹرکش ایئر لائن نے تیسری دفعہ APEX "ورلڈ کلاس" ایوارڈ جیت لیا

ٹرکش ایئر لائن ایک بے قصور ایئر لائن ہے۔ اس کی پروازیں آسائش اور جدت کی علامت ہیں: ایپکس

2040561
ٹرکش ایئر لائن نے تیسری دفعہ APEX "ورلڈ کلاس" ایوارڈ جیت لیا

ٹرکش ایئر لائن کو 'ایئر لائن پیسنجر ایکسپیریئنس ایسوسی ایشن' APEXکی طرف سے  تیسری دفعہ  "ورلڈ کلاس" ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا ہے۔

ٹرکش ایئر لائن THY پریس دفتر کے جاری کردہ بیان کے مطابق امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا میں منعقدہ خصوصی تقریب میں THY کو "ورلڈ کلاس " ایوارڈ دیا گیا ہے۔ یہ ایوارڈ  ایک دفعہ پھر  ایئر لائن کے عالمی سطح پر مسافروں کے تجربے اور خدمات کے معیار کو نگاہوں کے سامنے لے آیا ہے۔

بیان میں THY کے ڈپٹی جنرل منیجر  احمد اولمش تور  کے خیالات کو بھی جگہ دی گئی ہے۔

احمد اولمش تور نے کہا ہے کہ " APEX ورلڈ کلاس ایوارڈ کا حصول ہماری ٹیم میں شامل  تمام دوستوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔ سفر کے دوران مسافروں کی ضروریات  کا خیال رکھنے کے حوالے سے ہماری آرام دہ سیٹیں، شخصی سروس اور کھانے اور مشروبات کی سروس ہماری پرواز کو ناقابلِ فراموش بنانے والے پہلو ہیں۔ اس  ایوارڈ نےمستقبل میں اپنی پروازوں کو مزید  بہتر بنانے کے لئے ہماری حوصلہ افزائی کی ہے اور   ثابت کر دیا ہے کہ ہماری حکمت عملی اور کوششیں کس قدر درست ہیں"۔

APEX کے منتظم اعلٰی ڈاکٹر جو لیڈر نے بھی THYکی کامیابیوں کے بارے میں کہا ہے کہ "THYایک بے قصور ایئر لائن ہے۔ اس ایئر لائن نے فائیو اسٹار ایئر لائنوں  کے ساتھ مقابلہ کر کے یہ ایوارڈ حاصل کیا ہے۔THY کی پروازیں آسائش اور جدت کی علامت ہیں۔ ایءڑ لائن کے شیفوں کے تیار کردہ لذیذ کھانے مسافروں کے سفر کو مزید دلکش بنا دیتے ہیں۔ میں APEX ورلڈ کلاس ایوارڈ حاصل کرنے پر THY کو مبارکباد پیش کرتا ہوں"۔



متعللقہ خبریں