امریکہ، نیو یارک میں ٹرکش ہاوس کے سامنے قرآن کریم کے انگریزی نسخے کے ساتھ گستاخی

کل صبح  ایک شخص ٹرکش  ہاؤس کی عمارت کے مرکزی دروازے کے سامنے گیا، اس نے اپنے ہاتھ میں پکڑی ہوئی کتاب کو زمین پر پھینک دیا اور اسے ٹھوکریں مارنی  شروع کر دیں

2035071
امریکہ، نیو یارک میں ٹرکش ہاوس کے سامنے قرآن کریم کے انگریزی نسخے کے ساتھ گستاخی

نیویارک میں ترک قونصلیٹ جنرل  کے سامنے  جا کر نامعلوم شخص نے قرآن پاک کا انگریزی نسخہ  زمین پر پھینک دیا اور اسے  ٹھوکریں ماریں۔

حکام سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق، کل صبح  ایک شخص ٹرکش  ہاؤس کی عمارت کے مرکزی دروازے کے سامنے گیا، اس نے اپنے ہاتھ میں پکڑی ہوئی کتاب کو زمین پر پھینک دیا اور اسے ٹھوکریں مارنی  شروع کر دیں۔

ٹرکش  ہاؤس کے سیکیورٹی گارڈز تیزی سے عمارت سے باہر نکلے اور نامعلوم شخص کے خلاف مداخلت کی۔ زیر بحث کتاب قرآن پاک کا انگریزی زبان کا   نسخہ  تھا۔

نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ اور ڈپلومیٹک سیکیورٹی یونٹ کے حکام سے رابطہ کیا گیا اور انہیں واقعے کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔



متعللقہ خبریں