بلیو، ترکیہ کی تحصیل مُولا کے ساحل پر لنگر انداز ہو گئی

کیمین جزائر کی پرچم بردار اور 160 میٹر طویل "بلیو" نامی یاٹ ترکیہ کے ضلع بودرم کی تحصیل مُولا کے ساحل پر لنگر انداز ہو گئی

2021876
بلیو، ترکیہ کی تحصیل مُولا کے ساحل پر لنگر انداز ہو گئی

 کیمین جزائر کی پرچم بردار اور 160 میٹر طویل "بلیو" نامی یاٹ ترکیہ کے ضلع بودرم کی تحصیل مُولا کے ساحل پر لنگر انداز ہو گئی ہے۔

اس پُر آسائش یاٹ میں 2 ہیلی پیڈ، 9 عرشوں، بیچ کلب، سوئمنگ پلیٹ فورم، بالکی کیبنوں، واٹر کلیننگ سسٹم اور گندے پانی کی صفائی کے سسٹم موجود ہے۔ یاٹ کا عملہ 80 افراد پر مشتمل ہے۔

بین الاقوامی انٹرنیٹ سائٹوں کے مطابق یاٹ متحدہ عرب امارات کے شیخ منصور بن زید النہیان  کی ملکیت ہے۔

160 میٹر طویل اور 26 میٹر چوڑی اس یاٹ کو 2022 میں بنایا گیا۔ یاٹ اپنے 24 لگژری کیبنوں میں 48 مہمانوں کی میزبانی کی صلاحیت رکھتی ہے۔



متعللقہ خبریں