ترکیہ، 7 مہینوں میں 20 لاکھ سے زائد سیاحوں کی کپادوکیا آمد

اپنے مناظر اور  تاریخی، قدرتی اور ثقافتی دولت کی بدولت توجہ مرکز  کپا دوکیا کی   جنوری سے جولائی کے عرصے میں23 لاکھ56 ہزار  49 افراد نےسیر کی

2020586
ترکیہ، 7 مہینوں میں 20 لاکھ سے زائد سیاحوں کی کپادوکیا آمد
kapadokya.jpg
kapadokya-balon.jpg

رواں سال کے 7 مہینوں میں 20 لاکھ سے زائد سیاحوں نے کپادوکیا کے علاقے کے عجائب گھروں اور کھنڈرات کی سیر کی۔ جو کہ ترکیہ کے اہم ترین سیاحتی مراکز میں سے ایک   ہے۔

نیو شہر  کےدفتر گورنر کے  بیان کے مطابق، کپادوکیا  کے عجائب گھر اور کھنڈرات، جو یونیسکو (اقوام متحدہ کی تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تنظیم) کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل ہیں، ملکی اور غیر ملکی سیاحوں کی میزبانی کر رہے ہیں۔

پریوں کی چمنیوں اور قدرتی چٹانوں کے خدو حال  کے حامل اپنے مناظر اور  تاریخی، قدرتی اور ثقافتی دولت کی بدولت توجہ مرکز  کپا دوکیا کی   جنوری سے جولائی کے عرصے میں23 لاکھ56 ہزار  49 افراد نےسیر کی۔

گزشتہ سال کے اسی عرصے میں 18 لاکھ 92 ہزار 112 سیاحوں اور 2021 کے اسی عرصے میں 8 لاکھ 54 ہزار 449 ملکی اور غیر ملکی سیاح خطے کے عجائب گھروں اور کھنڈرات سے محظوظ ہوئے تھے۔



متعللقہ خبریں