الجزائر فرانسیسی زبان کو خیر باد کہنے کی تیاریوں میں

28 ستمبر 2022 کو وزارت نے یونیورسٹیوں میں انگریزی  زبان کی حمایت اور حوصلہ افزائی کا فیصلہ کیا اور اس پر کام شروع  کر دیا  تھا

2006175
الجزائر فرانسیسی زبان کو خیر باد کہنے کی تیاریوں میں

الجزائر میں، تعلیمی سال 2023-2024 سے یونیورسٹیوں میں تدریس کی زبان انگریزی  ہونے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

الجزائر کی وزارت برائے  اعلیٰ تعلیم نے اگلے تعلیمی سال سے یونیورسٹیوں میں فرانسیسی زبان کی جگہ  انگریزی کو  تدریسی زبان کے طور پر رائج کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

وزارت نے اس معاملے پر اعلیٰ تعلیمی اداروں سے رابطہ کرنے اور تیاری کے اجلاس منعقد کرنے پر زور دیا۔

28 ستمبر 2022 کو وزارت نے یونیورسٹیوں میں انگریزی  زبان کی حمایت اور حوصلہ افزائی کا فیصلہ کیا اور اس پر کام شروع  کر دیا  تھا۔

الجزائر کی یونیورسٹیوں میں پہلی غیر ملکی زبان کے طور پر فرانسیسی کی جگہ  انگریزی  کو اپنانے کے معاملے  پر حالیہ برسوں میں رائے عامہ میں کافی بحث و مباحثہ ہوا ہے۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ اقدام الجزائر اور فرانس کے درمیان جاری سیاسی مسائل سے متعلق ہے جو1830 تا 1962 کے درمیان فرانسیسی کالونی کے تحت تھے۔

ملک میں، جہاں فرانسیسی زبان کے اثر سے چھٹکارا حاصل کرنے کا عمومی رجحان پایا جاتا ہے، موجودہ انتظامیہ سرکاری اسکولوں میں انگریزی کی تعلیم کو سہارا دے کر آہستہ آہستہ فرانسیسی زبان کے تسلط سے نجات حاصل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

 



متعللقہ خبریں