گرامی ایوارڈ میں "بہترین افریقی موسیقی ایوارڈ" بھی شامل ہو گیا

گرامی ایوارڈ میں تین نئی کیٹیگریوں کا اضافہ، 2024 سے "بہترین افریقی موسیقی پرفارمنس" ایوارڈ بھی دیا جائے گا

2000029
گرامی ایوارڈ میں "بہترین افریقی موسیقی ایوارڈ" بھی شامل ہو گیا

موسیقی کی دنیا کے آسکر   کے نام سے پہچانے جانے والے  گرامی ایوارڈ میں 2024 سے "بہترین افریقی موسیقی پرفارمنس" ایوارڈ بھی دیا جائے گا۔

سی این این کے مطابق 2024 میں متوقع گرامی ایوارڈ میں تین نئی کیٹیگریوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ نئی کیٹیگریاں "بہترین افریقی موسیقی پرفارمنس"، " بہترین متبادل جاز البم" اور" بہترین پوپ ڈانس ریکارڈنگ"  پر مشتمل ہیں۔

"بہترین افریقی موسیقی پرفارمنس" میں حالیہ دور میں دنیا بھر میں مقبول "ایفروبیٹ" موسیقی شامل ہوگی۔

گرامی ایوارڈ کے منتظمین نے کہا ہے کہ "یہ کیٹیگری برّاعظم افریقہ کی مقامیت سے مستفید گیتوں کو بھی منظر عام پر آنے کا حق دے رہی ہے"۔

گرامی ایوارڈ دینےوالی "دی ریکارڈنگ اکیڈمی"  کی انتظامی کمیٹی  کےسربراہ 'ہاروے میسن  جے آر 'نے بھی کہا ہے کہ یہ کیٹیگری ،  مختلف نوعیت کی موسیقی کی نمائندگی سے ہماری وابستگی  کو اور مستقل تبدیل ہوتی موسیقی کے ساتھ ہماری ہم آہنگی کی صلاحیت کو ظاہر کرتی ہے۔



متعللقہ خبریں