ترکیہ نیلے پرچم کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگیا ہے

انٹرنیشنل بلیو فلیگ  جیوری نے 2023  کے اس حوالے سے ایوارڈز کا اعلان کیا ہے

1990270
ترکیہ نیلے پرچم کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگیا ہے

ترکیہ نیلے پرچم کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگیا ہے۔

انٹرنیشنل بلیو فلیگ  جیوری نے 2023  کے اس حوالے سے ایوارڈز کا اعلان کیا ہے۔

انٹرنیشنل انوائرمینٹل ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی طرف سے اعلان کردہ بلیو فلیگ رینکنگ میں، جس کا صدر دفتر کوپن ہیگن ڈنمارک میں ہے، ترکیہ ساحلوں کی تعداد کے ساتھ دوبارہ دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔

بلیو فلیگ ترکیہ کے 551 ساحلوں، 23 سمندروں، 14 سیاحتی کشتیوں اور 10 انفرادی کشتیوں پر لہرایا  جائیگا۔

نیلے پرچم  والے ممالک میں اسپین نے پہلی اور یونان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ترکیہ کے بعد اٹلی اور فرانس تیسرے نمبر پر رہے۔

ترکی میں سب سے زیادہ نیلے پرچموں  کے حامل ساحلوں اور سیاحتی کشتیوں میں انطالیہ پہلے نمبر پر ہے۔ انطالیہ میں 231 ساحلوں، 5 بندرگاہوں  اور 14 سیاحتی کشتیوں پر نیلا پرچم موجود ہے۔

 



متعللقہ خبریں