ترکیہ میں کروز ٹورزم میں گہما گہمی

جہاز سے اترنے والے کچھ سیاحوں نے  شہر اور  قدیم مقامات کی سیر کی۔ جبکہ دیگر نے ضلعی مرکز کا دورہ کیا اور خریداری کی۔

1989838
ترکیہ میں کروز ٹورزم میں گہما گہمی
amasra grande kruvaziyer.jpg
turist.jpg
sirena kruvaziyer.jpg
sirena kruvaziyer.jpg

مارشل آئی لینڈ  پرچم بردار کروز شپ "سیرینا" انطالیہ کی تحصیل الانیہ پہنچ گیا۔

181 میٹر طویل دیوہیکل کروز جہاز، جس نے روڈز آئی لینڈ سے لنگر لینے کے بعد اپنا راستہ انطالیہ کی طرف موڑ دیا، صبح الانیا پہنچا۔

الانیا  بندر گاہ پر لنگر ڈالنے  والے اس جہاز  پر 641 مسافر اور 385 اہلکار سوار ہیں، جن میں زیادہ تر امریکی ہیں۔

کسٹم کلیئرنس کے بعد، جہاز سے اترنے والے کچھ سیاحوں نے  شہر اور  قدیم مقامات کی سیر کی۔ جبکہ دیگر نے ضلعی مرکز کا دورہ کیا اور خریداری کی۔

روس کے شہر سوچی سے روانہ ہونے والا کروز جہاز "Astoria Grande" اماسرا بندرگاہ پر لنگر انداز ہو گیا۔

اوردو کے بعد 614 مسافروں اور 447 افراد کے عملے کے ساتھ بارتن کے ضلع آماسرہ میں آنے والے پاناما کے  پرچم بردار  جہاز سے اترنے والے سیاحوں نے ضلع کے تاریخی اور سیاحتی مقامات کا دورہ کیا، اور  مچھلی کے ریستوران  میں مختلف  لذیذ کھانوں اور علاقے کے مشہور سلاد سے لطف اندوز ہوئے۔

توقع ہے کہ یہ جہاز شام کو استنبول کے لیے روانہ ہوگا۔



متعللقہ خبریں