متحدہ امریکہ میں 5 وقت با واز اذان پڑھنے کی اجازت

رمضان المبارک میں ہونے والی ووٹنگ کے ساتھ، پارلیمنٹ نے شہر کے شور کے ضابطے میں متعلقہ پابندی والے آرٹیکلز کو تبدیل کر دیا

1975260
متحدہ امریکہ میں 5 وقت با واز اذان پڑھنے کی اجازت

متحدہ امریکہ کی ریاست  مینیسوٹا کے شہر منیاپولس میں سال بھر کے دوران  روزانہ   پانچ بار لاؤڈ اسپیکر کے ساتھ کھلے عام اذان پڑھنے کی اجازت دے دی گئی۔

منیاپولس سٹی کونسل نے ملک کی تاریخ میں پہلی بار کسی بڑے شہر میں دن میں پانچ وقت کی  اذان کو عوام تک با آواز  پہنچانے    کا متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے۔

رمضان المبارک میں ہونے والی ووٹنگ کے ساتھ، پارلیمنٹ نے شہر کے شور کے ضابطے میں متعلقہ پابندی والے آرٹیکلز کو تبدیل کر دیا، جو کھلے عام، خاص طور پر صبح اور رات کے وقت اذان کی راہ میں رکاوٹ تھے۔

ووٹنگ کا مشاہدہ کرنے  والے شہر کی نور جامع  مسجد کے امام محمد دوقلفی نے کہا، "منیا پولیس نے  اب تمام مذاہب کے   مشترکہ  شہر  کی حیثیت حاصل کر لی  ہے۔"

مینیسوٹا کونسل آف امریکن اسلامک ریلیشنز کے صدر جیلانی حسین نے کہا کہ 5 وقت کی اذان  لاوڈ اسپیکر پر پڑھنے کی اجازت  کے ساتھ   "مذہبی آزادی پر قائم ہونے والی قوم نے دنیا سے اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے"۔

گزشتہ سال سٹی کونسل نے کھلے عام اذان دینے کی اجازت دی تھی لیکن شور کے ضابطے میں حدود کی وجہ سے فجر اور عشا  کی اذانوں  کو اس اجازت سے  خارج کر دیا گیا تھا۔

تقریباً 5 لاکھ آبادی کے حامل منیا پولیس   کی بلدیہ اسمبلی کے 13 ارکان میں سے تین مسلم ہیں۔

 



متعللقہ خبریں