42ویں استنبول فلم فیسٹویل کا آغاز

افتتاحی تقریب  کے موقع پر پہلا   سینما آنر ایوارڈاداکار  قائے حان یلدیز اولو کو پیش کیا گیا۔  یلدیز اولواس  تقریب میں شرکت نہیں کر سکے تاہم ان کے ایوارڈ کو  ان  پوتی زینپ آئےبار نے یہ ایوارڈ حاصل کیا

1971419
42ویں استنبول فلم فیسٹویل کا آغاز

استنبول فاؤنڈیشن فار کلچر اینڈ آرٹس (İKSV) کے زیر اہتمام اس سال 42 ویں بار منعقد کیا گیا، "استنبول فلم فیسٹیول" کا آغاز Kadıköy میونسپلٹی ثریا  اوپرا  میں شروع ہوگیا ہے۔

افتتاحی تقریب  کے موقع پر پہلا   سینما آنر ایوارڈاداکار  قائے حان یلدیز اولو کو پیش کیا گیا۔  یلدیز اولواس  تقریب میں شرکت نہیں کر سکے تاہم ان کے ایوارڈ کو  ان  پوتی زینپ آئےبار نے یہ ایوارڈ حاصل کیا۔

فیسٹیول کا دوسرا "سینما آنر ایوارڈ فلموں اور ٹی وی سیریز میں اپنی اداکاری کے ساتھ ساتھ بطور ڈبنگ آرٹسٹ اپنا  نام روشن کرنے والی نیورا  سیرزلی کو دیا گیا۔

42 ویں استنبول فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں، جس کی میزبانی علی احسان ورول نے کی، فیسٹیول کے سینما اعزازی ایوارڈز کے علاوہ، فیسٹیول کی تکمیل میں کردار ادا کرنے والے اداروں اور تنظیموں کو تعریفی اسناد بھی پیش کیں۔

تقریب کے بعد سنڈینس فلم فیسٹیول میں ’ورلڈ سنیما‘ ڈرامہ کیٹیگری میں ’گرینڈ جیوری ایوارڈ‘ جیتنے والی شارلٹ ریگن کی ہدایت کاری میں بننے والی ’دی کمبینٹ‘ کی نمائش کی گئی۔

42ویں استنبول فلم فیسٹیول کے دوران 12 ایام  میں 14  مختلف شعبنوں میں  84 ممالک کے 160 ڈائریکٹرز کی 134 فیچر فلمیں اور 29 مختصر فلمیں دکھائی جائیں گی۔

معیاری اور ایوارڈ یافتہ فلمیں، ترک اور عالمی سنیما کے اسٹار اداکار اور ڈائریکٹرز 18 اپریل تک فیسٹویل  میں  شرکت جاری رکھیں گے۔  



متعللقہ خبریں