لیبیا خوراک میلے میں ترک فرموں کی شرکت 44 فیصد

ہماری خواہش ہے کہ آئندہ سالوں میں میلے میں شرکت کی شرح میں مزید اضافہ ہو اور دیگر تمام شعبوں کی طرح لیبیا کے ساتھ ہمارے تجارتی تعلقات کو بھی فروغ مِلے: سفیر کنان یلماز

1956731
لیبیا خوراک میلے میں ترک فرموں کی شرکت 44 فیصد
libya gida fuari Turk firmalar.jpg
libya gida fuari Turk firmalar1.jpg
libya gida fuari Turk firmalar1.jpg
libya gida fuari Turk firmalar.jpg

لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں اس سال چوتھی دفعہ منعقدہ "لیبیا خوراک میلے" میں ترکیہ سے 40 سے زائد فرمیں شریک ہیں۔

لیبیا قومی اتحاد حکومت کے وزیر اعظم عبدالحمید دبیبہ نے اتوار کے روز  میلے کا افتتاح کیا۔ میلے میں 200 کے لگ بھگ مقامی و غیر ملکی فرموں نے اسٹال لگائے ہیں۔

طرابلس میں ترکیہ کے سفیر کنان یلماز نے کہا ہے کہ اس سال میلے میں ترک فرموں کی شرکت کی شرح 44 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ کے حوالے سے اس میلے میں ترک فرموں کی شرکت ہمارے لئے نہایت اہمیت کی حامل ہے۔

کنان یلماز نے کہا ہے کہ ہماری خواہش ہے کہ آئندہ سالوں میں میلے میں شرکت کی شرح میں مزید اضافہ ہو اور دیگر تمام شعبوں کی طرح لیبیا کے ساتھ ہمارے تجارتی تعلقات کو بھی فروغ مِلے۔

میلے میں شرکت کی شرح کے اعتبار سے ترکیہ کے بعد مصر دوسرے نمبر پر ہے۔ 

میلے میں مراکش، الجزائر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور اردن کے ساتھ ساتھ اٹلی اور اسپین کی فرمیں بھی شامل ہیں۔

میلہ آج اختتام پذیر ہو جائے گا۔



متعللقہ خبریں