بَز آلڈرین 93 ویں سالگرہ کے موقع پر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

چاند کی سطح پر قدم رکھنے والی دوسری تارِیخی شخصیت ایڈوین بَز آلڈرین 93 ویں سالگرہ کے موقع پر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

1936217
بَز آلڈرین 93 ویں سالگرہ کے موقع پر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے

چاند کی سطح پر قدم رکھنے والی دوسری تارِیخی شخصیت ایڈوین بَز آلڈرین 93 ویں سالگرہ کے موقع پر رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔

آلڈرین نے جاری کردہ  ٹویٹ میں کہا ہے کہ 93 ویں سالگرہ پر  میں نے ایک طویل عرصے سے اپنی محبوبِ نظر ڈاکٹر اینکا فاور سے شادی کر لی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ" ہم ، لاس اینجلس میں ایک چھوٹی سی تقریب میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے ہیں۔ ہم ،فرار ہونے والے عاشقوں کی طرح ہیجان محسوس کر رہے ہیں"۔

آلڈرین نے ٹویٹر سے شادی کی تقریب کی 2 تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

واضح رہے کہ ان کی اہلیہ فاور ان سے 30 سال چھوٹی ہیں۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق آلڈرین اس سے قبل 3 دفعہ شادی کر چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں