محکمہ اطلاعات کی جانب سے یوم جمہوریہ کے لیے ایک خصوصی ویڈیو کلپ

انقرہ اور استنبول کے تاریخی مقامات پر ترکیہ کے مقامی وقت کے مطابق 8 بجکر 23 منٹ پر' ترکیہ صد سال" کے مرکزی  خیال کے ساتھ ایک تھری ڈی شو بھی دکھایا جائیگا

1899373
محکمہ اطلاعات کی جانب سے یوم جمہوریہ کے لیے ایک خصوصی ویڈیو کلپ

صدارتی محکمہ اطلاعات  نے بھی   یوم جمہوریہ کے لیے ایک خصوصی ویڈیو کلپ تیار کی ہے۔

انگریزی سب ٹائٹلز کے ساتھ ویڈیو میں ترکیہ کی قومی جدوجہد کی وضاحت کی گئی۔

ڈائریکٹر  اطلاعات فخرالدین آلتون  نے اپنے سوشل میڈیا  پر یوم جمہوریہ کے لیے تیار کی گئی ویڈیو شیئر  کرتے ہوئے لکھا ہے کہ "29 اکتوبر یوم جمہوریہ مبارک ہو۔"

ادارے نے علاوہ ازیں  اس موقع کی مناسبت سے ایک تھری ڈی شو بھی  تیار کیاہے۔ جسے انقرہ اور استنبول کے تاریخی مقامات پر ترکیہ کے مقامی وقت کے مطابق 8 بجکر 23 منٹ پر' ترکیہ صد سال" کے مرکزی  خیال کے ساتھ دکھایا جائیگا۔

 



متعللقہ خبریں