ہتک عزت کا دعوی،امبر ہرڈ 15 ملین ڈالر ہرجانہ سابق شوہر کو دیں گی
عدالت کے مطابق، ہرڈ کے عائد کردہ تین الزامات میں سے ایک درست ہے، اس لیے ڈیپ اپنی سابقہ اہلیہ کو دو ملین ڈالر ادا کریں تاہم بظاہر اس مقدمے میں جیت اٹھاون سالہ جانی ڈیپ کی ہی قرار دی جا رہی ہے کیونکہ پہلے ہتک عزت کا دعوی انہوں نے کیا تھا
1836646
امریکی ریاست ورجینیا کی ایک عدالت نے ہالی وڈ اسٹارز جانی ڈیپ اور ایمبر ہرڈ کی طرف سے ایک دوسرے پر دائر کردہ ہتک عزت کے مقدمات میں دونوں کو ہی قصوروار قرار دے دیا۔
عدالت نے چھتیس سالہ ایمبر ہرڈ سے کہا کہ وہ اپنے سابق شوہر کو پندرہ ملین ڈالر بطور ہر جانہ ادا کریں۔
عدالت کے مطابق، ہرڈ کے عائد کردہ تین الزامات میں سے ایک درست ہے، اس لیے ڈیپ اپنی سابقہ اہلیہ کو دو ملین ڈالر ادا کریں تاہم بظاہر اس مقدمے میں جیت اٹھاون سالہ جانی ڈیپ کی ہی قرار دی جا رہی ہے کیونکہ پہلے ہتک عزت کا دعوی انہوں نے کیا تھا۔
واضح رہے کہ یوکرین جنگ اور کووڈ کی وبا کے باوجود بالخصوص امریکہ میں یہ مقدمہ سب سے زیادہ کوریج کا باعث بنا ہے۔۔۔
متعللقہ خبریں
سعودی عرب کی تاریخ کے پہلے اوپیرا نے کام شروع کر دیا
ملکی تاریخ کے پہلے اوپیرا کھیل کی نمائش دارالحکومت ریاض میں کی گئی