ترکی کا شہر استنبول سیاحوں کی پہلی ترجیح

رواں سال کے پہلے 4 ماہ میں 192 ممالک سے 38 لاکھ 82 ہزار 348 سیاحوں نے شہر کی سیر کی: استنبول ضلعی ثقافت و سیاحت ڈائریکٹریٹ

1835964
ترکی کا شہر استنبول سیاحوں کی پہلی ترجیح

ماہِ اپریل میں استنبول آنے والے سیاحوں کی تعداد گذشتہ سال کے اسی دورانیے کے مقابلے میں 133 فیصد اضافے کے ساتھ 9 لاکھ 77 ہزار 888 تک پہنچ گئی ہے۔

استنبول ضلعی ثقافت و سیاحت ڈائریکٹریٹ کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے 4 ماہ میں 38 لاکھ 82 ہزار 348 سیاحوں نے شہر کی سیر کی۔

ماہِ اپریل کے دوران استنبول آنے والے سیاحوں میں 1 لاکھ 1 ہزار 352 سیاحوں کے ساتھ جرمنی پہلے نمبر پر رہا ۔ جرمنی کے بعد بالترتیب  88 ہزار 171 ایرانی ، 60 ہزار 44 روسی ، 44 ہزار 696 برطانوی، 40 ہزار 716 امریکی، 37 ہزار 335 فرانسیسی، 34 ہزار 776 اسرائیلی، 26 ہزار 471 ڈچ، 22 ہزار 530 ازبک، 20 ہزار350 قزاق، 19 ہزار 619 اطالوی، 19 ہزار 511 ہسپانوی، 19 ہزار 149 عراقی، 16 ہزار 863 آذری، 16 ہزار 157 سویڈش، 15 ہزار 430 یوکرینی، 12 ہزار 295 لبنانی اور 11 ہزار 890 آسٹریلوی سیاحوں نے استنبول کی سیر کی۔

ماہِ اپریل میں  192 ممالک سے سیاح استنبول آئے۔ ٹونگا، ویٹیکن اور پاپوا نیو گنی سے ایک ایک اور ساو ٹوم ، پرنسپ اور  برونائی سے دو دو سیاحوں نے شہر کی سیر کی۔



متعللقہ خبریں