ترکی  ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن (TRT) ورلڈ سٹیزن فلم فیسٹویل

ٹی آر ٹی  کی طرف سے  جاری کردہ   بیان کے مطابق ٹی آر ٹی انسان اور پوری انسانی اقدار پر مرکوز ہے، "Humanitarian Film Festival" پروجیکٹ کو  کو عملی جامہ  پہنا رہا ہے

1829578
ترکی  ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن (TRT) ورلڈ سٹیزن فلم فیسٹویل

ترکی  ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن کارپوریشن (TRT) ورلڈ سٹیزن کی جانب سے عالمی انسانی مسائل پر روشنی ڈالنے کے لیے منعقد کیا گیا "ہیومینیٹرین فلم فیسٹیول" 26-27 مئی کو استنبول میں   منعقد ہوگا۔

ٹی آر ٹی  کی طرف سے  جاری کردہ   بیان کے مطابق ٹی آر ٹی انسان اور پوری انسانی اقدار پر مرکوز ہے، "Humanitarian Film Festival" پروجیکٹ کو  کو عملی جامہ  پہنا رہا ہے۔

ٹی آر ٹی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے فیسٹویل  میں  ورلڈ سٹیزن کی جانب سے 26-27 مئی کو گرینڈ پیرا ایمک اسٹیج پر  منعقد کیا جائَ گا۔  اس فیسٹویل کا مقصد  عالمی انسانی مسائل، مہاجرین، بھوک اور جنگ جیسے مسائل پر روشنی ڈالنا ہے جن کے  خلاف  انسانیت ابھی تک  اپنی جدوجہد  جاری رکھے ہوئے ہے۔

 فیسٹیول میں دنیا کے مختلف جغرافیہ ترکی، ایران، فرانس، کینیڈا، اٹلی، اسپین، امریکہ اور سینیگال سے 16 فلموں کو نمائش کے لیے  پیش کیا جائے گا۔

فیسٹیول میں ٹاپ تھری فلموں کو ایوارڈز  دینے کے علاوہ  ،  انٹرویوز اور ورکشاپس کا انعقاد   بھی کیا جائے گا۔

فیسٹیول کے لیے "www.worldcitizenfilmfestival.com" پر رجسٹر یشن  کروائی جاسکتی ہے۔

 



متعللقہ خبریں