دنیا کا سب سے بڑا سفید ہیرا" دی راک:"1کروڑ 88 لاکھ ڈالرز میں فروخت ہو گیا

کرسٹی نیلام گھر کے مطابق، گالف کی گیند سے بڑا ناشپاتی کی شکل کا 228 قیراط کا ہیرا جنیوا میں نیلام کیا گیا ہے جو کہ اب تک فروخت کیا جانے والا سب سے بڑا سفید ہیرا ہے

1825817
دنیا کا سب سے بڑا سفید ہیرا" دی راک:"1کروڑ 88 لاکھ ڈالرز میں  فروخت ہو گیا

دنیا کاسب سے بڑا سفید ہیرا "دی راک" 1 کروڑ 88 لاکھ ڈالر  یعنی 4ارب سے زائد پاکستانی روپے میں نیلام ہو گیا۔

کرسٹی نیلام گھر کے مطابق، گالف کی گیند سے بڑا ناشپاتی کی شکل کا 228 قیراط کا ہیرا جنیوا میں نیلام کیا گیا ہے جو کہ اب تک فروخت کیا جانے والا سب سے بڑا سفید ہیرا ہے۔

 سفید ہیرا پہلے اندازہ لگائی گئی قیمت یعنی 3 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے کم قیمت میں فروخت ہوا۔

اس سے قبل 2017 میں 163.41 قیراط کا مثلثی شکل کا سفید ہیرا ریکارڈ 3 کروڑ 38 لاکھ ڈالر میں نیلام ہوا تھا۔

پیلے رنگ کا ہیرا "ریڈ کراس" بھی 2 ارب 70 کروڑ سے زائد پاکستانی روپے میں نیلام کر دیا گیا تھا۔

 



متعللقہ خبریں