ماں کی خدمت اور دعائے خیر لینا ہمارا شعار ہونا چاہیئے:ایردوان

صدر نے اپنے پیغام میں  کہا کہ  محبت،جانثاری، قربانی و رحم دلی کی  اعلی مثال  ماں ہوتی ہے ،یوم مادر کی مناسبت سے میں تمام ماوں کو دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں

1823561
ماں کی خدمت اور دعائے خیر لینا ہمارا شعار ہونا چاہیئے:ایردوان

 صدر رجب طیب ایردوان  نے یوم مادر کی مناسبت سے تہنیتی پیغام جاری کیا ہے ۔

صدر نے اپنے پیغام میں  کہا کہ  محبت،جانثاری، قربانی و رحم دلی کی  اعلی مثال  ماں ہوتی ہے ،یوم مادر کی مناسبت سے میں تمام ماوں کو دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

ایردوان نے کہا کہ  ہمارے عقیدے کے مطابق،جنت ماں کے قدموں تلے ہوتی ہے جسے یاد رکھنا ہمارا فرض ہے،ماں کی محبت اور اس کا احترام ہمارے ایمان کا حصہ  ہے،مائیں ہما رے سر کا تاج ہیں، ان کی دعائے خیر لینا اور ان کی خدمت کو اپنا شعار بنانا زندگی کا جز بننا چاہیئے۔ میں اس اہم دن کی مناسبت سے یوم مادر کی مبارک باد پیش کرتا ہوں اور جو اس دنیا سے رخصت ہو چکی ہیں ان کے لیے دعائے مغفرت کرتا ہوں۔

 



متعللقہ خبریں