کپادوکیا کی سیر کو آنے وا؛لے سیاحوں کی تعداد میں 54 فیصد اضافہ
اس سال جنوری، فروری اور مارچ میں اس خطے میں عجائب گھروں اور تاریخی مقامات کو سیاحوں کی آمد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافہ ہوا ہے
1807479
کپا دوکیا کے عجائب گھروں اور تاریخی مقامات کی سیر کو آنے والے سیاحوں کی تعداد سال کی پہلی سہ ماہی میں گزشتہ برس کے اسی دورانیہ کے مقابلے میں 54 فیصد کے اضافے سے 3 لاکھ 6 ہزار تک رہی ہے۔
سیاحتی مرکز جو اپنی قدرتی، تاریخی اور ثقافتی دولت کی بدولت سیاحوں کا توجہ مرکز ہے نے کورونا کی وبا کے دور کو اب پیچھے چھوڑنا شروع کردیا ہے۔
اس سال جنوری، فروری اور مارچ میں اس خطے میں عجائب گھروں اور تاریخی مقامات کو سیاحوں کی آمد میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافہ ہوا ہے۔
صوبائی ڈائریکٹوریٹ آف کلچر اینڈ ٹورازم کے اعداد و شمار سے مرتب کی گئی معلومات کے مطابق عجائب گھر وں اور تاریخی مقامات کی گزشتہ سال کی پہلی سہ ماہی میں 197 ایک لاکھ 98 ہزار سیاحوں نے سیر کی تھی جس میں امسال تقریباً 54 فیصد اضافہ ہوا ہے۔