انطالیہ، یوکیرینی اسااتذہ یوکیرینی بچوں کو رضاکارانہ اسباق دے رہے ہیں

انطالیہ کے علاقے قونیا آلتے کی بلدیہ نے ایک پروگرام وضع کرتے ہوئے یوکیرینی مہاجر بچوں کو تعلیمی سرگرمیوں کی سہولت فراہم کی ہے

1802866
انطالیہ، یوکیرینی اسااتذہ یوکیرینی بچوں کو رضاکارانہ اسباق دے رہے ہیں

روس  کی یوکیرین میں جنگ کے بعد ترکی میں پناہ لینے والے 48 یوکیرینی اساتذہ نے  340 یوکیرینی بچوں کو  ان کی تعلیم میں خلل نہ آنے کے لیے انطالیہ میں  رضاکارانہ طور پر  درس و تدریسی کا آغاز کر دیا ہے۔

انطالیہ کے محلے قونیا آلتے کے کونسلر  سمیع ایسین نے  اخباری نمائندوں  کو بتایا ہے کہ ’’ ہم نے یوکرینی رضاکار اساتذہ کے ساتھ مل کر  ایک پروگرام وضع  کیا ہے تاکہ ہمارے علاقے  میں آنے والے طلباء اپنی تعلیم اور سماجی سرگرمیوں کے مواقع میں پیچھے نہ رہیں۔ 48 یوکرینی اساتذہ نے  طلباء کی تعلیم میں خلل نہ پڑنے  کے زیر مقصد ہمارے 340 طلباء کو اسباق پڑھا رہے ہیں ۔ بچوں کے لیے جنگ کی نفسیات پر قابو پانا بہت مشکل ہے، لیکن ہم چاہتے ہیں کہ وہ اس نفسیات کو تعلیم، کھیل اور فنون آرٹ کی بدولت کم  سے کم محسوس کریں۔ ہماری تمنا ہے کہ جنگ جلد از جلد ختم ہو اور بچے اور اساتذہ اپنے ملک کو لوٹ جائیں۔‘‘

یوکرینی اساتذہ اور طلباء نے بھی میونسپلٹی کی طرف سے فراہم کردہ ان  مواقع پر  اظہار تشکر کیا۔

 



متعللقہ خبریں