ایرانی سیاح جوق در جوق ترکی آ رہے ہیں

نوروز کی تعطیلات گزارنے کے لئے ایرانی سیاح جو ق در جوق ترکی آ رہے ہیں

1799924
ایرانی سیاح جوق در جوق ترکی آ رہے ہیں
iranli turistler van'da.jpg
iranli turistler van'da.jpg

نوروز کی تعطیلات گزارنے کے لئے ایرانی سیاح جو ق در جوق ترکی آ رہے ہیں۔

تیرہ روزہ نوروز تعطیلات گزارنے کے لئے ترکی کا انتخاب کرنے والے ایران سیاح زمینی راستے سے ضلع وان کی تحصیل 'سرائے' کی 'کاپی قوئے' سرحدی چوکی سے ترکی میں داخل ہو رہے ہیں۔

وان میں ہوٹل ایرانی سیاحوں سے بھر گئے ہیں۔ سیاح دن بھر شہر کے سیاحتی مقامات کی سیر کرتے اور شام کے وقت خریداری کر کے اور تفریحی مقامات پر وقت گزار رہے ہیں۔

سیاح زیادہ تر ٹیکسٹائل، کاسمیٹک، زیورات اور جوتوں جیسی مصنوعات کی خریداری کر رہے ہیں۔ علاوہ ازیں ناک کی کاسمیٹک جراحی اور بالوں کی امپلانٹ کے لئے بھی وان ایرانی سیاحوں کی ترجیح ہے۔

شہر میں سیاحوں کے قیام کو طویل کرنے کے لئے وان گورنر دفتر اور میٹروپولیٹن بلدیہ کی زیرِ قیادت اور سول سوسائٹیوں اور پیشہ ور حضرات کے تعاون سے ہر سال 15 تا 29 مارچ کو وان شاپنگ فیسٹیول کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

ایرانی سیاح دو رویہ روشنیوں سے جگمگاتی شاہراہوں پر خریداری کا لطف اٹھاتے ہیں۔

نوروز تہوار کی تعطیلات گزارنے کے لئے اس وقت تک وان آنے والے ایرانی سیاحوں کی تعداد 21 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

اندازے کے مطابق سیاحوں کی آمد اسی طرح جاری رہے گی اور مہینے کے آخر تک وان آنے والوں کی تعداد 70 ہزار تک پہنچ سکتی ہے۔



متعللقہ خبریں