برطانوی پاکستانیوں کی جانب سے ارطغرل کے ہیرو کو سال کے بہترین ادا کار کا ایوارڈ

اینگن آلتان دزیاتان کے لیے دارالحکومت لندن کے رائل ریگنسی ہال میں ایک اعزازی عشائیہ کا انعقاد کیا گیا

1799013
برطانوی پاکستانیوں  کی  جانب سے  ارطغرل  کے ہیرو کو سال کے بہترین ادا کار کا ایوارڈ

ایرطغرل  غازی ڈرامہ  سیریل کے  مرکزی کردار   اینگن  آلتان دُز یاتان کو  برطانوی  جریدے  سلیک  ایشین نے  سال کے بہترین  اداکار  کے ایوارڈ کا مستحق قرار دیا ہے۔

پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کی جانب سے ٹی وی سیریز  دیریلش میں ارطغرل کا کردار ادا کرنے والے اینگن آلتان دزیاتان کے لیے دارالحکومت لندن کے رائل ریگنسی ہال میں ایک اعزازی عشائیہ کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں برطانوی پارلیمنٹ کے ایوان بالا ہاؤس آف لارڈز کے ارکان قربان حسین اور واجد خان، اپوزیشن لیبر پارٹی کے شیڈو منسٹر آف جسٹس عمران حسین، سابق رکن یورپین پارلیمنٹ سجاد کریم اور لندن میں ترکی کے قونصل جنرل بیکر اُتکو اتا خان نے بھی شرکت کی۔

برطانوی لائف میگزین SleekAsian نے دزیاتان  کو "بہترین اداکار" کا ایوارڈ دیا۔

سیریز کے پروڈیوسر کمال تیک دن کو "بہترین پروڈیوسر" کا ایوارڈ دیا گیا۔

ایوارڈ کی تقریب کے بعد انادولو  ایجنسی سے بات کرتے ہوئے دز یاتان نے اس دلچسپی پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا  "یہ واقعی خوشگوار اور ایک اچھا پروگرام تھا۔

انہوں نے بتایا کہ اس دعوت پر   وہ  دارالا امرا اور دارا لاعوام  کا دورہ کریں گے اور یہ دعوت ان کے لیے باعث ِ فخر ہے۔



متعللقہ خبریں