کینز فلم فیسٹیول، ماسکو کے سرکاری وفد کو قبول نہیں کرے گا

فرانس میں متوقع 75 ویں کینز فلم فیسٹیول میں، روس۔ یوکرین جنگ کی وجہ سے، ماسکو کے سرکاری وفد کو قبول نہیں کیا جائے گا

1788300
کینز فلم فیسٹیول، ماسکو کے سرکاری وفد کو قبول نہیں کرے گا

فرانس میں 17 تا 28 مئی کو متوقع 75 ویں کینز فلم فیسٹیول میں، روس۔ یوکرین جنگ کی وجہ سے، ماسکو کے سرکاری وفد کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

سینما کی دنیا کے اس معروف ترین فیسٹیول کے منتظمین نے جاری کردہ تحریری بیان میں یوکرین کے عوام سے تعاون کا اظہار کیا اور روس کی مذمت کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ کے، یوکرین کے عوام کے لئے باعثِ اطمینان شرائط کے ساتھ، ختم نہ ہونے کی صورت میں روس سے سرکاری وفد اور فیڈریشن سے منسلک کسی بھی ادارے کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

فیسٹیول کے منتظمین نے روس میں، یوکرائن پر حملوں اور قبضے کی، مذمت کرنے والوں کو بھی اس حوصلے اور جرات پر مبارکباد پیش کی ہے۔

واضح رہے کہ روس فوجیوں نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کر دیا تھا۔



متعللقہ خبریں