متحدہ عرب امارات میں اب ہفتہ واتوار تعطیل ہوگی

متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ وہ کام کے اوقات کو ساڑھے چار دن کے کام کے ہفتے میں تبدیل کر رہے ہیں، جس میں جمعہ کی سہ پہرسے ویک اینڈ کا آغاز ہوگا اور ہفتہ اور اتوار تک رہے گا۔

1744283
متحدہ عرب امارات میں  اب ہفتہ واتوار تعطیل ہوگی

متحدہ عرب امارات میں دفتری اوقات کار میں کمی کر دی ہے۔

 متحدہ عرب امارات نے ہفتہ اور اتوار کو باضابطہ ویک اینڈ کے طور پر مان لیا۔

مقامی خبر ایجنسی WAM کے مطابق نئے اواخر ہفتے کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔ 

متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ وہ کام کے اوقات کو ساڑھے چار دن کے کام کے ہفتے میں تبدیل کر رہے ہیں، جس میں جمعہ کی سہ پہرسے ویک اینڈ کا آغاز ہوگا اور ہفتہ اور اتوار تک رہے گا۔

متحدہ عرب امارات عرب ممالک کا پہلا ملک ہے جہاں پانچ روز کے بجائے ساڑھے چار روزہ ورکنگ ویک ہو گا۔

متحدہ عرب امارات میں 15 سال پہلے جمعرات اور جمعہ کو وینک اینڈ کی چھٹی ہوتی تھی ، پھر  2006 میں ویکلی آف کو جمعہ اور ہفتہ کردیا گیا تھا، اب نئے اوقات کار کا اطلاق نئے سال سے کیا جائے گا

متعللقہ خبریں