چین میں ترک قہوہ متعارف کروایا گیا

صوبہ گوانگڈونگ کے مرکز 'گوانگ جو' میں "ترک قہوے" کی تعارفی تقریب کا انعقاد

1743477
چین میں ترک قہوہ متعارف کروایا گیا

چین کے جنوبی صوبے 'گوانگڈونگ' کے مرکز 'گوانگ جو' میں "ترک قہوے" کی تعارفی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

جمہوریہ ترکی اور جمہوریہ چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالانہ یاد کی مناسبت سے اور گوانگ جو کتب خانے کے تعاون سے "اناطولیہ کا جھونکا" کے نام سے ثقافتی تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

تقریبات کے دوران 5 دسمبر ترک قہوے کے عالمی دن کے موقع پر "ترک قہوے " کو متعارف کروایا گیا۔ تقریب میں ترک قہوے کی تاریخ و ثقافت کو بیان کیا گیا اور گوانگ جو میں ترکی کی ڈپٹی قونصل جنرل نسلیہان کُل نے دنیا میں قہوے کی ثقافت میں ترکوں کے کردار کے بارے میں پریزنٹیشن دی۔

نسلیہان نے قہوے کے یمن سے یورپ کی طرف سفر کا ذکر کیا اور اناطولیہ کے انسان کی روز مرّہ زندگی میں قہوے کے مقام اور اس کی اہمیت پر زور دیا۔

 



متعللقہ خبریں